گلو بٹ جیل میں دینی تعلیم کے ساتھ فنی تعلیم بھی حاصل کرے گا

Gullu Butt

Gullu Butt

لاہور (جیوڈیسک) ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کے شیشے توڑنے والے عدالت سے سزا یافتہ گلو بٹ اب عدالت میں پڑھائی کے ساتھ موٹر وائینڈنگ کا کام کریں گے۔

آئی جی جیل خانہ جات پنجاب فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ گلو بٹ کو کارآمد اور باعزت شہری بنا کرجیل سے بھیجیں گے جبکہ اپنی سزا کے دوران گلو بٹ کو مذہبی تعلیم کے ساتھ موٹر وائنڈنگ کی تربیت بھی دی جائے گی۔