گلو بٹ کی سزا کی معطلی اور ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Gullu Butt

Gullu Butt

لاہور (جیوڈیسک) گلو بٹ نے اپنی سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں گلو بٹ کے وکلا کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا۔

کہ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اسے قانون اور حقائق کے برعکس سزا سنائی ہے اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ اس کی سزا کو معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ گلوبٹ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔