لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کابینہ کے اجلاس میں آئی جی پنجاب نے اعتراف کیا ہے کہ گلو بٹ پنجاب پولیس کا ٹاؤٹ ہے۔
وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی صدرات میں پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں اجلاس میں آئی جی پنجاب نے اعتراف کیا ہے کہ گلو بٹ پنجاب پولیس کا ٹاؤٹ ہے۔
گلو بٹ کا لیگی تقریبات اور اسمبلی میں 6 ماہ سے داخلہ بند ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے تعزیت کیلئے عوامی تحریک سیکرٹریٹ میں جانے کی پیشکش کی ہے۔
پنجاب کابینہ نے طاہر القادری کی آمد کو دانشمندی سے ڈیل کرنے کا کہا ہے اور ان کی آمد پر کوئی غلط حرکت نہیں ہونی چاہیئے۔