گلشن بونیر میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 2 ملزمان ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ایک ٹی ٹی پستول اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے۔