گلشن اقبال پارک دھماکے کے ملزم چھڑانے کی کوشش ناکام، چھ دہشت گرد ہلاک

Police

Police

لاہور (جیوڈیسک) سی ٹی ڈی نے لاہور گلشن اقبال پارک دھماکے کے ملزم چھڑانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں چھے دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین بھاگ نکلے۔

لاہور گلشن اقبال کے دھماکے میں ملوث دو ملزم ثناءاللہ اور خان زیب کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ شیخوپورہ بائی پاس کے قریب ملزمان کے ساتھیوں نے چھڑانے کی کوشش کی۔

سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھے دہشت گرد مارے گئے جبکہ تین فرار ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ ان سے بارودی مواد، اسلحہ اور حساس مقامات کے نقشے بھی ملے ہیں۔