قصور (محمد عمران سلفی سے) سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالوں کی نمازجنازہ ‘ڈی سی او ، ڈی پی او اور رکن قومی اسمبلی کی شرکت ‘لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او سلمان غنی ، ڈی پی او سید علی ناصر رضوی اور رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے سانحہ گلشن اقبال پارک لاہور میں شہید ہونے والے گائوں بھاگیوال ٹبہ تحصیل چونیاں ضلع قصور کے استخار احمد شہید اور گائوں پھکھو کی تحصیل چونیاں ضلع قصور کے محمد امجد شہید کی نماز جنازہ ادا کی اور انکے لواحقین سے ہمدردی اور گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے سانحہ گلشن اقبال پارک میں شہید ہونیوالوں کے درجات کی بلند ی کی دعا بھی کی۔