گلزار مدینہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب کا انعقاد

 GULZAR E MADINA FOUNDATION

GULZAR E MADINA FOUNDATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سجادہ نشین آستانہ عالیہ گلزار مدینہ و چیئرمین گلزار مدینہ فائونڈیشن صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ انسان کو اللہ تعالیٰ نے دنیا میں خدمت انسانیت کیلئے بھیجا ہے ،انسانیت کی خدمت درحقیقت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور ہم اللہ تعالیٰ او ر اس کے رسول پاک ۖۖ کی رضا کے لئے فائونڈیشن کے پلیٹ فارم سے خدمت خلق انجام دے رہے ہیں۔گلزار مدینہ فائونڈیشن پورے ملک میں خدمت انسانیت کا جال بچھا کر غریب اور مستحق افراد کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لئے عملی اقدامات کا اغاز کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلزار مدینہ ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت منعقدہ سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں محمد رضا ،بشارت ضیائ،معظم علی قریشی،سمیت علماء اکرام اورعمائدین شہر نے شرکت کی۔

تقریب میں نظامت کے فرائض معروف ثنا خواں خاور نقشبندی نے انجام دیئے ۔سجادہ نشین صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ فائونڈیشن کے تحت جامعہ گلزار مدینہ ،گلزار مدینہ دستر خوان ، گلزار مدینہ ڈسپنسری ، گلزار مدینہ لباس اور گلزار مدینہ اور غریبوں اور مستحقین میں راشن کی فراہمی جیسے فلاحی منصوبے بخوبی غر باء اور مساکین کے امدادی عمل میں مصروف عمل ہیںاور کراچی میں ہی گلزار مدینہ دستر خوان سے یومیہ سینکڑوں لوگ استفادہ حاصل کررہے ہیں،جبکہ کراچی میں ہی گلزار مدینہ راشن اور گلزار مدینہ لباس کا سلسلہ جاری ہے ،انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے بھی معاشرے میں کسی کو کسی پر فضیلت عطا کی ہے ،جس کے ذریعے خدمت انسانیت پر یقین رکھنے والے طبقات اللہ کے مال سے غریبوں مساکین اور مستحقین کی مدد کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ گلزار مدینہ فائونڈیشن معاشرے میں دکھی انسانیت کی داد رسی کے لئے مخیر حضرات کے تعاون سے سرگرم عمل ہے ،صاحبزادہ غلام صدیق احمد نقشبندی نے مزید کہا کہ واضح ارشاد ہے کہ اللہ تعالیٰ کی راہ پر خرچ کرنے والے کو دس گنا زیادہ اجر ملتا ہے۔