امریکا (جیوڈیسک) یوں تو دیواروں کو سجانے کے لئے ان پر نقش و نگار بنائے جاتے ہیں لیکن امریکا میں ایک دیوار ایسی بھی ہے جسے سجانے کے لئے دنیا کا سب سے انوکھا ترین طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔
جی ہاں امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیٹل میں واقع اس انوکھی دیوار پر گزشتہ بیس سال سے سیاح روازانہ کے حساب سے لا تعداد چیوئنگ گم چپکاتے ہیں۔
ایک سنیما کے برابر موجود عمارت کی اس دیوار پر لوگوں نے بیس سال قبل ٹکٹ کے حصول کے لئے انتظار کو دلچسپ بنانے کے لئے یہ انوکھا کام شروع کیا تھا جو آج تک جاری ہے۔