ٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی رہنما ،کوارڈئینیٹر وزیر اعلیٰ پنجاب رانا مبشر اقبال ،فنانس سیکرٹری پنجاب (کالمسٹ کونسل آف پاکستان ) سجاد علی شاکر نے لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کی مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مئوقف کی حمایت خوش آئند ہے۔ پاک فوج کی قربانیوں نے ملک کو دہشتگردی کی دلدل سے باہر نکالا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ میں گونجنے والی اذان کی آواز دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خوش آئند ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے بیان میں کیا ہے۔ بھارت ہمارا کھلا دشمن ہے ۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر بے نقاب کیا۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی قابض افواج کی بربریت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیںـکشمیریوں کو ظلم و جبر اور طاقت کے استعمال سے ان کے آزادی کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ـکشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔
خطے میں پائیدار امن کے لئے تنازعہ کشمیر سمیت دیگر مسائل حل کرنا ضروری ہےـ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی روشنی میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار بھارت کی ہٹ دھرمی کا منہ بولتا ثبوت ہے ـ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بنیادی حق سے محروم رکھنا ظلم ہے ـسجاد علی شاکر نے مزید کہا کہ بندوق کی گولی اور ظلم و جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتاـ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی قرارداد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین لاقوامی فور م پر بھرپور انداز سے اٹھایا ہےـپاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گاـبھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو دبا نہیں سکتےـ کشمیریوں کے لئے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا ـکہ انشاء اللہ بہت جلد لوڈشیڈنگ سمیت تمام مسائل پر قابو پالیا جائے گاـ بالخصوص پنجاب میں تعلیم، صحت اور مفادعامہ کے شعبوں میں خصوصی اقدامات بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں۔