لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن نے کے پی میں پولیس ریفارمز کا بھانڈا پھوڑ دیا
علی امین گنڈا پور کی گرفتاری ٹوپی ڈرامے کےسوا کچھ نہیں۔لاہور سے جاری بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ کے پی کےالیکشن میں ہونے والی دھاندلی نے پی ٹی آئی کے جماعتی انتخابات کی یاد تازہ کر دی۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف نے پولیس کی مدد سے خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں بد ترین دھاندلی کی۔ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا ڈرامہ میاں افتخار کی غیر قانونی حراست کی خفت مٹانے کیلئے رچایا گیا۔ وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کے ساتھ حوالات میں وی آئی پی سلو ک کیا جا رہا ہے۔