دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی ڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر ہزاروں روپے نقد قیمتی کاغذات اور پاسپورٹ لیکر فرار

بھمبر (ڈسٹر کٹ رپورٹر) بھمبر شہر کے بارونق بازار میرپور چوک میں دن دیہاڑے گن پوائنٹ پر ڈکیتی ڈاکو اہل خانہ کو باندھ کر ہزاروں روپے نقد قیمتی کاغذات اور پاسپورٹ لیکر فرار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کویت میں مقیم منظور حسین کے گھر دن 2 بجے چار مسلح ڈاکو اس وقت داخل ہوئے جب گھر کے مالک منظور حسین اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ کام کے سلسلہ میں قریبی شہر گئے تھے۔

ڈاکوئوں نے گھر میں موجود منظور حسین کی اہلیہ، ہمشیرہ اور نو بیا ہتا بہو کو رسیوں سے باندھ کر 70 ہزار روپے نقد، قیمتی کاغذات اور چار عدد پاسپورٹ جن پر کویت کے ویزے لگے ہو ئے تھے لیکر فرار ہو گئے گھر کے مالک منظور حسین بیٹوں کے ہمراہ جب 4 بجے واپس گھر پہنچے تو اہل خانہ کو رسیوں سے جکڑے ہوئے پایا اور پولیس کو اطلاع دی منظور حسین کے مطابق ملزمان نے فون کر کے دھمکی دی ہے کہ اگر پاسپورٹ واپس چاہیے تو پانچ دن کے اندر 40 لاکھ روپے ادا کرو ورنہ تمہا رے پاسپورٹ جلا دیئے جائیں گے۔

اور تمہارے دونوں بیٹوں کو قتل کر دیں گے گھر کے مالک منظور حسین نے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور قیمتی کاغذات واپس دلوائے جائیں۔