پاکستان (جیوڈیسک) سکھوں کے پانچویں گرو ارجن دیو سنگھ کی چار سو ساتویں برسی منانے کے لئے سینکڑوں سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے۔ مترو کہ وقف املاک بورڈ کے حکام نے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ چار سو کے قریب سکھ یاتری خصوصی ٹرین کے ذریعے پہنچے ہیں۔
جو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے لاہور ، ننکانہ صاحب اور حسن ابدال جائیں گے۔ سکھ یاتریوں نے پاکستانی حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی سطح پر رابطے پاک بھارت تعلقات میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سکھ یاتری پاکستان میں دس روز تک قیام کریں گے۔