لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سکھ گورود وارہ پربندھک کمیٹی کے ممبران نے نانک شاہی کیلنڈر کے حوالے سے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس گورود وارہ ڈیرہ صاحب میں کی جس میں سردار شام سنگھ، سردار بشن سنگھ، سردار صاحب سنگھ، سردار مندر سنگھ، سردار گوپال سنگھ چاولہ، سردار سورن سنگھ، سردار رمیش سنگھ اروڑا، سردار تارا سنگھ و دیگر نے شرکت کی۔
انہوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ ہم سری اکال تخت صاحب کے تحت گورو صاحبان کے گورو پورب منائیں گے، پاکستانی سکھ سنگت سری گورو گوبند سنگھ جی مہاراج کے چھوٹے صاحبزادوں کا شہیدی دن 28 دسمبر جبکہ پاتشاہ سری گورو گوبند سنگھ جی مہاراج کا پرکاش دیہاڑا 5 جنوری کو منائینگے۔