چکورہ نالے کی صفائی اور گولڈن ٹائون نالے کے توسیع منصوبے کو برسات سے قبل مکمل کیا جائے۔ نشاط ضیاء قادری
Posted on May 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ برسات سے قبل شہر کراچی کے بڑے برساتی نالوں کی صفائی کو یقینی بنا کر شہر میں نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا اور دوران برسات سیلابی صورتحال پر قابو پایہ جاسکتا ہے انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر سے کہا ہے کہ وہ شاہ فیصل کالونی میں نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے لئے چکورہ نالے کی برسات سے قبل صفائی کو یقینی بنا ئیں اور گولڈن ٹائون میں نالے کی توسیع منصوبوں پر جاری کاموں کو جلد اجلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر گرین ٹائون ،گولڈن ٹائون ،پنجاب ٹائون اور دیگر ملحقہ علاقوں کے عوام کو دورا ن برسات درپیش مسائل سے چھٹکارہ دلا نے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم کے ہمراہ شاہ فیصل زون یونین کونسل نمبر4کے علاقے محمد پور بسم اللہ ٹائون ،گرین ٹائون اور ملیر ندی بند کے اطراف شاہ فیصل زون کی جانب سے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے فوکل پرسن اسلم پرویز ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد اور متعلقہ ذمہ دران بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں سے کہا ہے کہ مون سون برسات سے قبل نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنا یا جائے اور دوران برسات عوامی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے رین ایمرجنسی پلان ترتیب دیا جائے ، برساتی نالوں کی صفائی میں حائل رکاوٹو کا خاتمہ کرکے برساتی نالوں کو مستقل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھنے کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں اور نالوں کی صفائی کے بعد نالوں سے برآمد ہونے والے ملبے کو بروقت ٹھکانے لگا یا جائے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے رکن صوبائی اسمبلی کو بتایا کہ ضلع کورنگی کے تمام علاقوں میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے اور دوران برسات عوام کو سہولیات اور کسی بھی ناگہانی آفات سے عوامی زندگی کو محفوظ بنا نے کے لئے رین ایمرجنسی پلان کو حتمی شکل دیا جارہا ہے برسات سے قبل ضلع کورنگی کے تمام برساتی نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کے نظام کو درست کرلیا جائے گا۔ٍٍ
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com