تھینکس گوونگ پریڈ، نیویارک میں سکیورٹی سخت

Security

Security

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک شہر کے میئر بل دی بلاسیو نے منگل کو کہا کہ نیس میں ہونے والے حملے کو ہی دیکھتے ہوئے ہم نے ان انتطامات میں ردو بدل کیا ہے۔

امریکہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ نیویارک شہر میں جمعرات کو تھینکس گوونگ ڈے کی مناسبت سے ہونے والی پریڈ کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک آن لائن شمارے میں اس پریڈ کو ایک “ایک بہترین ہدف” قرار دیتے ہوئے قارئین کو قتل کرنے اور لوگوں کو زخمی کرنے کی لیے موٹر گاڑیاں استعمال کرنے کی تجویز دی۔

رواں سال 14 جولائی کو فرانس کے قومی دن کے موقع پر داعش نے فرانسیسی شہر نیس میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں ایک حملہ آور نے ایک ٹرک کو ایک ہجوم پر چڑھا دیا جس سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نیویارک شہر کے محکمہ پولیس نے کہا کہ وہ مین ہیٹن سے گزرنے والے چار کلومیٹر کے راستے پر تین ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کر رہا ہے جو یونیفارم اور سادہ کپڑوں میں ملبوس ہوں گے۔ اس پریڈ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے ہو گا۔

حکام نے اضافی اقدامات کی طور پر بدھ کی دوپہر سے شہر کی صفائی کے لیے استعمال ہونے والے 80 ٹرکوں کو پریڈ کے راستے میں آنے والے چوراہوں اور اہم مقامات پر کھڑا کر دیا ہے۔

فرانس کے شہر نیس کے حملے کے تناظر میں ان ٹرکوں کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ پریڈ کے راستے کی اطراف پر اسٹیل کی عارضی رکاوٹوں کو بھی لگا دیا گیا ہے۔

نیویارک شہر کے میئر بل دی بلاسیو نے منگل کو کہا کہ “نیس میں ہونے والے حملے کو ہی دیکھتے ہوئے ہم نے ان انتطامات میں ردو بدل کیا ہے۔” اسی وجہ سے ریت سے بھرے ٹرک وہاں موجود ہیں۔۔ آپ کوئی گاڑی نہیں دیکھیں گے جو پریڈ کے راستے سے گزرے گی۔”

امریکہ میں تھینکس گوونگ ڈے سے جڑی روایتوں میں اس موقع پر خصوصی دعوتوں کو اہتمام کیا جاتا ہے جس میں روسٹ کی گئی ٹرکی کو پیش کرنا، ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنا اور معاشرے کے کمزور افراد کی ان کی کاموں میں مدد کرنا بھی شامل ہے۔

اس تہوار کی ایک روایت یہ بھی ہے کہ لوگ اپنے خاندان اور دوستوں سے ملنے کے لیے ان کے پاس جاتے ہیں اور اس موقع پر بدھ کو لاکھوں کی تعداد میں امریکی شہریوں نے گاڑیوں، ہوائی جہازوں اور ٹرین کے ذریعے سفر کیا اور توقع کی جا رہی ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران تھینکس گوونگ ڈے کی چھٹی کے موقع پر مصروف ترین دن ہو گا۔ تھینکس گوونگ ڈے امریکہ میں ہر سال نومبر کی آخری جمعرات کو منایا جاتا ہے۔