گوادر کے قریب ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق

Dead Body

Dead Body

گوادر (جیوڈیسک) اورماڑہ میں کوسٹل ہائی وے پر ایمبولینس اور ٹرک کے درمیان تصادم سے 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

مکران کوسٹل ہائی وے پر اور ماڑہ کے قریب تیز رفتار ایمبولینس مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر مقامی افراد نے لاشوں اور زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جہاں زخمی کو طبی امداد دی جارہی ہے۔