اسلام آباد (جیوڈیسک) گوادر پورٹ اتھارٹی نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کو تیز اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو فعال ومتحرک بنانے کیلیے آئندہ مالی سال 2014-15 کیلیے انتہائی اہمیت کے حامل 10 نئے تعمیراتی منصوبوں کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کر دی۔
دستاویزات کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کے حکام نے وفاق کو بھیجی جانے والی دستاویز میں کہا کہ گوادر پورٹ کی مشرقی خلیج پر ایکسپریس وے کی تعمیر انتہائی ضروری ہے۔ 18.981 کلومیٹر طویل یہ شاہراہ سمندر سے 4.3 کلومیٹر دور اور مکران کوسٹل ہائی وے کے ساتھ ساتھ نئی گوادر پورٹ کو مشرقی خلیج سے ملانے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔
بلوچستان کے ضلع گوادر میں واقع ہو نے کے باعث پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں بھی اپنا ایک اہم کردار ادا کر ے گی۔ چین نے اس منصوبے کیلیے فنڈ دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔