لندن (جیوڈیسک) متحدہ قوومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے گوادر میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت کی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین نے گوادر کے علاقے کان کہی میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے میں مزید دیر نہ کی جائے۔ انہوں نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور شہدا کے بلند درجات اور زخمی اہلکاروں کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔