گوادر (جیوڈیسک) بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے میں کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹ حملے میں سات اہلکار جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔ گوادر کے علاقے سن سر میں پاک ایران سرحدی ایریا کے قریب یہ واقعہ پیش آیا صبح کے وقت جب نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے کوسٹ گارڈ کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔
واقعے میں سات اہلکار جاں بحق جبکہ سات زخمی ہو گئے، علاقہ میں رابطہ کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا رہا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق لیویز، فرنٹیئرکور اور کوسٹ گارڈ کی مزید نفری علاقے میں روانہ کر دی گئی ہے، گورنر بلوچستان محمد خان اچکز ئی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے زخمی اہلکار وں کی منتقلی اور طبی امداد کی فراہمی کے لئے انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔