گوادر (جیوڈیسک) تجرباتی طور پر گوادر سے 150 سے 200 کنٹینرز ایکسپورٹ کیلئے تیار ہو گئے، درآمدی مال میں چین اور پاکستانی ایکسپورٹرز کا سامان شامل ہو گا۔
شپنگ ذرائع کے مطابق کوسکو شپنگ کمپنی اس مال کو آئندہ ہفتے گوادر بندرگاہ سے خلیج سمیت مختلف ملکوں تک پہنچانے کا امکان ہے، اس مال میں چین کے 100 کنٹینرز میں موجود ٹیکسٹائل سمیت مختلف سامان شامل ہیں۔
شپنگ ذرائع کے مطابق ملکی مال کے ایک سے دو سو کنٹینرز بھی گوادر کے ذریعے ایکسپورٹ کیے جانے کا امکان ہے، اس تجرباتی ایکسپورٹ اور گوادر،رتوڈیرو روڈ کے دسمبر میں افتتاح کےبعد گوادر سے تجارت میں اضافے کا امکان ہے۔