گوادر (جیوڈیسک) گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایک ارب سڑسٹھ کروڑ روپے مختص کردئیے گئے۔ رواں مالی سال کے دوران گوادر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے پورٹس اینڈ شپنگ ڈویڑن کے لئے ایک ارب سڑسٹھ کروڑ اکسٹھ لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پی ایس ڈی پی کے تحت گوادر کی بندرگاہ پر فری زون بنانے کیلئے زمین کی خریداری کیلئے انسٹھ کروڑ گیارہ لاکھ روپے، ایکسپورٹ پراسینگ زون اتھارٹی کیلئے تیس کروڑ روپے، فراہمی آب کے منصوبوں کیلئے چالیس کروڑ روپے، پاک چائنا ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے قیام کے لئے اٹھارہ کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔
گوادر میں پچاس بستروں کے موجودہ اسپتال کو تین سو بستروں تک کرنے کیلئے دس کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئیگئے ہیں جو غیر ملکی امداد سے حاصل ہوں گی۔