گوادر میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کیلیے زمین مختص

Gwadar

Gwadar

کراچی (جیوڈیسک) گوادر میں ایک ہزار ایکٹر زمین ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے لیے مختص کردی گئی، منصوبے کی تکمیل سے روزگار کے وسیع مواقع مہیا ہوں گے، ساتھ ہی ملک کی برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ممکن ہوگا۔

گوادر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون منصوبے کی ایڈوائزری کمیٹی کا دوسرا اجلاس گزشتہ روز کراچی میں منعقد ہوا، ایکسپورٹ پراسیسنگ زون اتھارٹی کی چیئرپرسن رابعہ جویری آغا نے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رابعہ جویری آغا نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کی سہولت سے پاکستانی برآمدات کے لیے بھرپور مواقع مہیا ہوئے ہیں، گوادر میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پراسیسنگ زون کے قیام کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی سپورٹ ضروری ہے۔