گوادر (جیوڈیسک) ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جیونی میں پاک بحریہ کی گاڑی پر شرپسندوں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے، جنھیں کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیا اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن کیلئے سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بے شمارقربانیاں دیں ہیں، بلوچستان کی بے مثال ترقی میں دشمن کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔
وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردوں کا انکی قبروں تک پیچھا کریں گے۔