گوادر، مسلحہ افراد کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، دس اہلکار شہید

Gwadar

Gwadar

گوادر (جیوڈیسک) گوادر میں نامعلوم مسلحہ افراد نے سیکورٹی فورسسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے دس اہکاروں کو شہید جبکہ 5 کو زخمی کر دیا، حملے کے بعد علاقے میں اہلکاروں کی اضافی نفری روانہ کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق گوادر سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سرسن کے علاقے میں کوسٹ گارڈ کی کلچلی چیک بوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔

جس کے نتیجے میں 8 اہلکار جاں بحق جبکہ پانچ کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ علاقہ پاک ایران سرحد پر واقع ہے اور باونڈری پلیر نمبر 250 کے قریب ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور دس سے زائد تھے جنہوں نے جدید اسلحہ سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے کے بعد کوسٹ گارڈ کی مزید نفری دہشت گردی کا نشانہ بننے والی چیک پوسٹ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔