گوادر (جیوڈیسک) گوادر منصوبے کی توسیع سے ایشیائی مارکیٹ کو وسعت ملے گی، اقتصادی تعاون کی تنظیم کے رہنما کا کہنا ہے گوادر بندرگاہ کی تکمیل سے رکن ممالک کے درمیان باہمی تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔
اقتصادی تعاون کی تنظیم کے سی سی آئی زکریا عثمان نے مختلف ملکوں سے ترجیحی تجارتی معاہدے کو جلد ہی حتمی شکل دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات دیرپا ہیں، لیکن تجارتی بنیادوں پربہت سی ترکش مصنوعات پاکستان میں مقبول نہیں۔
کراچی اور لاہور میں ترکش مصنوعات کی تشہیر کے لیے ڈسپلے سینٹرز قائم کیے جاسکتے ہیں، اسی طرح ترکی کی مارکیٹ میں بھی پاکستانی مصنوعات متعارف کروانا چاہیئں، اس سے دوستانہ تعلقات کی مضبوطی کے ساتھ تجارت کے مواقع بھی حاصل ہوں گے۔