گوادر کو وہی درجہ دے سکتے ہیں جو چین نے ہانگ کانگ کو دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ گوادر میں فری پورٹ بننے کی پوری صلاحیت ہے۔ گوادر کو وہی درجہ دے سکتے ہیں جو چین نے ہانگ کانگ کو دے رکھا ہے اس کیلئے قوانین میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کو کا شغر، گوادر اقتصادی راہداری منصوبے پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے چینی وفد پیر کو پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کاشغر گوادر راہداری منصوبے کا فائدہ پورے خطے کو ہوگا۔ اس منصوبے سے دنیا کا مستقبل وابستہ ہے۔

گوادر میں خلیجی بندرگاہوں سے زیادہ صلاحیت ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گوادر پورٹ سے پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کو معاشی فائدہ ہو گا۔ اس میں فری پورٹ بننے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ اسے ہانگ کانگ والا اسٹیٹس دے سکتے ہیں۔ ضرروت پڑی تو قوانین میں تبدیلی لائے جائے گی۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو توانائی اور دہشت گردی جیسے مسائل سے نمٹنا ہے۔ چین کے ساتھ کراچی اور لاہور میں زیر زمین میٹرو بس کی بات بھی ہوئی ہے۔