گوادر (جیوڈیسک) گوادر کے قریب سمندر میں کشتی الٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے، کشتی میں سوار افراد غیر قانونی طور پر ایران جارہے تھے۔ لیویز ذرائع کے مطابق گوادر سے 4 افراد کشتی میں غیر قانونی طور پر ایران جارہے تھے۔
ان کی کشتی تیز ہواؤں کے باعث پاک ایران سرحدی علاقے باغوڑ کے قریب گہرے پانی میں الٹ گئی جس کے باعث یہ 4 افراد پانی میں ڈوب گئے۔
واقعے میں بچ جانے والے کشتی کے ملاح کی اطلاع پر مقامی افراد نے لاشیں سمندر سے نکال کر انہیں تحصیل ہسپتال جیوانی منتقل کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک شخص کی شناخت رشید کے نام سے ہوئی ہے۔