گوینتھ پالٹرو اور کرس مارٹن کی طلاق مکمل

Gwyneth Paltrow Chris Martin

Gwyneth Paltrow Chris Martin

لاس اینجلیز (جیوڈیسک) برطانوی پاپ بینڈ ’کولڈ پلے‘ کے گلوکار کرس مارٹن اور ہالی وڈ اداکارہ گوینتھ پالٹرو کی طلاق مکمل ہو گئی ہے۔

جمعرات کو امریکی شہر لاس اینجلیز کے ایک جج نے طلاق کے کاغذات پر دستحط کیے جن کے مطابق مارٹن اور پالٹرو اب ایک دوسرے کو ازدواجی خرچہ نہیں دیں گے۔

دونوں کی شادی دسمبر سنہ 2003 میں ہوئی اور ان کے بچے بھی ہیں۔ جوڑی نے سنہ 2014 کی مارچ میں گوینتھ کی لائف سٹائل ویب سائٹ ’گوپ‘ پر اعلان کیا تھا کہ وہ ’کانشیئس انکپلنگ‘ یا علیحدہ ہو رہے تھے۔

کانشیئس انکپلنگ ایک مشترکہ روحانی سفر کا تاثر ہے جس کے بعد بچوں کو مد نظر رکھتے ہوئے دو شادی شدہ لوگ دوستانہ انداز سے علیحدہ ہوتے ہیں۔

اس بیان کے شائع ہونے کے بعد گوینتھ پالٹرو کی ویب سائٹ پر بہت زیادہ ٹریفک آنے سے وہ کریش کر گئی اور کچھ لوگوں نے اس بیان کا کافی مذاق بھی اڑایا۔

گوینتھ پالٹرو نے اختلافات کا حوالا دیتے ہوئے طلاق کا مقدمہ درج کیا تھا۔