گیپکو حکام کی نااہلی کی وجہ سے 48 گھنٹے سے علاقہ مکین بجلی کی سہولت سے محروم
Posted on June 26, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : گیپکو حکام کی نااہلی کی وجہ سے 48 گھنٹے سے علاقہ مکین بجلی کی سہولت سے محروم، تفصیلات کے مطابق پاور ہائوس سب ڈویثرن گجرات کے علاقہ محلہ قاسم پورہ ریلوے روڈ گجرات کے علاقہ مکین جہاں پر بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ برداشت کر رہے ہیں وہاں پر بجلی کے بڑے بڑے بل بھی ادا کر رہے ہیں۔
لیکن افسوس کہ محکمہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی ناکام ہو چکا ہے، دودن گزرنے کے باوجود محلہ قاسم پورہ کا اکلوتا ٹرانسفارمر دو دن سے خراب پڑا ہے واپڈا حکام ٹرانسفارمر کو درست نہ کر پائے ہیں اور نہ ہی علاقہ کی عوام کی پریشانی کومد نظر رکھتے ہوئے واپڈا حکام بجلی کی سپلائی بحال کر سکے ہیں یاد رہے کہ سال میں تقریباً دو تین دفعہ اکلوتا ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے جل جاتا ہے۔
محکمہ کے افسران نے کئی سالوں سے باخبر ہونے کے باوجود علاقہ میں نیا ٹرانسفارمر نصب نہ کیا ہے اور نہ ہی پرانے ٹرانسفارمر کی جگہ نیا بڑا ٹرانسفارمر نصب کیا جا سکا ہے عوامی حلقوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ علاقہ کی عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانسفارمر کا مسئلہ حل کرے اور علاقہ کے عوام کو بلاتعطل لوڈ شیڈنگ سے پاک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔