گیپکو گجرات سرکل نے تین افراد کو مین لائنوں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
Posted on July 19, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات: وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر بجلی چوروں کے خلاف چلائی خصوصی مہم کے دوران گیپکو گجرات سرکل نے تین افراد کو مین لائنوں پر ڈائریکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ہے اور ان کے کنکشن منقطع کر کے کاروائی کے لئے پولیس سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔ ایس ای گیپکو گجرات محمد شبیر طور نے بتایا کہ کنجاہ سب ڈویژن کی حدود میں بجلی چوری کی اطلاعات پر خصو صی ٹیم نے کاروائی کی اور اورنگزیب، افضل حیات اور شجاعت کے گھروں پر اچانک چھاپے مارے جہاں وہ واپڈا کی مین لائنوں پر کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے۔
اور ادارے کو ماہانہ بھاری نقصان پہنچا رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ تینوں صارفین کے گھروں کے کنکشن بجلی منقطع کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے پولیس سے رجوع کر لیا گیا ہے۔ ایس ای گیپکو گجرات نے بتایا کہ بجلی چوروںکے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ابتک متعد د بجلی چوروں کو پکڑا جا چکا ہے اور انہیں بھاری ڈیٹکشن بل جاری کئے چکے ہیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ بجلی چوروں کے خلاف مہم بلاتفریق جاری رہے گی۔