گیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے

گجرات : گیپکو حکام کی جانب سے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جبکہ گیپکو حکام کے مطابق صرف شیڈول کے مطابق 8 سے 10 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، جبکہ عوام کو اس کے برعکس بارہ سے سولہ گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی گیپکو اور واپڈا حکام کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں ، لیکن افسوس کے چھ سال بعد بھی وزارت پانی و بجلی اور اس کے زیر اہتمام چلنے والی پرائیویٹ کمپنیاں عوام کو لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہیں کر سکی، جبکہ دوسری جانب رواں ماہ میں بھی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کو جہاں مسائل میں دھکیلا گیا ہے۔

وہاں پر عوام مہنگی بجلی خرید تو رہی ہے لیکن کمپنیاں بجلی فراہم کرنے میں ناکام نظر آ رہی ہیں ، عوام اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے باقاعدگی سے بھاری بل ادا کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ گیپکو باقاعدگی سے اپنی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

جس کی وجہ سے گجرات سمیت ریجن بھر میں ایک بار پھر عوامی احتجاجوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کا سہرا گیپکو اور وزارت پانی و بجلی کو جاتا ہے جو کہ ہر ماہ بجلی تو مہنگی کر تے جا رہے ہیں لیکن اس کی فراہم کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔