رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ ہو گی: شیڈول تیار

 Load Shedding

Load Shedding

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان میں لو ڈ شیڈ نگ نہ کر نے کی یقین دہانیوں کے با وجود گیپکو کی جانب سے لوڈشیڈ نگ کا شیڈ ول مر تب کر لیا گیا اور رمضان المبا ر ک میں سحر ی و افطا ری کے علاوہ 6 سے 7 گھنٹوں کی لو ڈ شیڈ نگ کی جا ئے گی۔ گوجرانوالہ ریجن میں بجلی کی طلب اس وقت 1878 میگاواٹ ہے۔

گیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی نیشنل گرڈسٹیشن سے رسد 1021 میگا واٹ ہے اس طرح 857 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے ۔ گر می کی شد ت میں اضا فے کے با عث گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، نارووال اور منڈی بہاؤالدین کے اضلاع میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضا فہ کر دیا گیا ہے۔ جس کے باعث دیہا ت میں 11 سے 12 گھنٹے اور شہر وں میں 8 سے 9 گھنٹے کی لو ڈ شیڈ نگ کی جا رہی ہے۔رمضان کی آمد سے قبل گپیکو حکام کی جانب سے رمضان میں لوڈشیڈنگ کا شیڈ ول تر تیب دے دیا گیا ہے۔

جس کے مطابق شہر ی علاقوں میں 6 سے 7 اور دیہات میں 8سے 9 گھنٹوں کی لو ڈشیڈ نگ کی جا ئے گی ۔اس سلسلے میں چیف انجینئر آپر یشنزشوکت علی گل کا کہنا ہے کہ رمضان میں شہر یو ں کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔

سحری وافطاری میں لوڈشیڈنگ با لکل نہیں ہو گی۔ دوسری طرف شہر یوں کا کہنا ہے کہ لو ڈ شیڈ نگ نے ان کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے اگر رمضان میں بھی لو ڈ شیڈ نگ کا شیڈول اسی طرح رکھا گیا تو وہ اس کے خلا ف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے۔