گیپکو کے نائب قاصد کے بیٹے نے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی

گجرات : گیپکو کے نائب قاصد کے بیٹے نے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔ گیپکو گجرات سرکل کے نائب قاصد محمد اقبال کے صاحبزادے محمد زبیر نے فزکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ (چین) سے حاصل کرنے کا اعزاز پایا ہے جو کہ ایک شاندار کارنامہ ہے۔

محمد زبیر کی اس کائوش پر گیپکو کے جنرل مینجر منیر احمد میاں نے محمد اقبال کے ہونہار بیٹے کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمنائووں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے باہمت نوجوان ملک و قوم کا حقیقی سرمایا اور نئی نسل کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

اُن کی کامیابی پر ایس ای گجرات سرکل محمد شبیر طور ، ڈی سی ایم میاں محمد عرفان سمیت دیگر افسران و ملازمین نے دلی مبارکباد پیش کی ہے اور انکی مزید کامیابیوں کے لئے دُعا کی ہے۔