غیررجسٹرڈ صارفین ایک فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنی قرار

FBR

FBR

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے غیررجسٹرڈ صارفین کو فیول بشمول پیٹرولیم مصنوعات گیس اور بجلی ڈیزل آئل جیٹ فیول اور مٹی کے تیل سمیت دیگر پرچون آئٹمز کی فروخت پرعائد ایک فیصد اضافی ٹیکس سے مستثنی قرار دیدیا ہے تاکہ گھریلو اورزرعی صارفین کو پیٹرولئیم مصنوعات بجلی اور گیس سمیت دیگراشیا کی اضافی قیمتیں ادا نہ کرنا۔

پڑیں اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفیکیشن کے مطابق فرٹیلائز ربیو ریجز اور گاڑیوں کے صارفین کو براہ راست فروخت پر بھی ایک فیصد اضافی ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا، یہ فیصلہ ملک کے تمام افراد کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ نہ ہونے کے لییکیا گیا ہے۔