حبیب آباد : حبیب آباد پریس کا ایک اہم اجلاس حافظ شفاقت زرگر (چیرمین پریس کلب حبیب ا باد )کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تمام عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ماہانہ کارگردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آہندہ کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا گیااس موقع پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر رہنما ر شید احمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے صحافی کو قلم کی طاقت دے کر معاشرے میں اہم مقام عطا کر رکھا ہے یہ قلم قوم و ملت کی امانت ہے اس کا استعمال اس طرح کیا جائے کہ عوام میں سیاسی،سماجی اور فلاحی شعور اجاگر ہو ۔صحافت پیشہ پیغمبری کی حثییت رکھتا ہے ۔
لہذا صحافت سے وابسطہ افراد اپنی ذمہ داری کا احساس کریں جبکہ یونین آ ف جرنلسٹ کے صدر امجد علی چوہدری نے کہا کہ تمام ساتھی عوامی و فلاحی مسائل کے حال کے لیے سعی کریں۔ جبکہ غلام محی الدین( جنر ل سیکرٹری پریس کلب حبیب آ باد )نے پریس کلب حبیب ا باد میں شمولیت کرنے والے نئے ارکان حاجی اللہ دتہ ،حاجی ابرار احمد،عبدالوحید ،رحمت علی چوہدری مدثر جٹ ،ظفر بودلہ ،محمد عرفان ،محمد کاشف ،شاہ جی ،عبدالتواب کو خوش آ مدید کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تمام ارکان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔