لاکھوں نفوس پر مشتمل یوسی حبیب آباد پلے گرائونڈ اور فیملی پارک سے محروم نوجوان ٹیلنٹ تباہی کے دہانے پر

Habib Abad

Habib Abad

حبیب آباد (رشید احمد نعیم) لاکھوں نفوس پر مشتمل یوسی حبیب آباد پلے گرائونڈ اور فیملی پارک سے محروم نوجوان ٹیلنٹ تباہی کے دہانے پر ضلعی چیئرمین سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق حبیب آباداور ملحقہ آبادیاں ،نئی منڈی ،جاوید نگر ،کرماں آباد ،ٹبی ،وسطی ،بلوکی لالہ زار کالونی جوکہ لاکھوں نفوس پر مشتمل ہیں یہاں کبھی ہاکی ،فٹ بال ،کرکٹ ،بیڈ منٹن ،کبڈی سمیت دیگر کھیلوں کے میدان سے علاقائی سطح کے کئی نامور کھلا ڑیوں نے جنم لیا مگر آبادی بڑھنے سے عارضی گرائونڈ ناپید ہوگئے جس سے نوجوان نسل نشے سمیت دیگر غیر اخلاقی کاموں میں مشغول ہونے لگے ہیں حبیب آباد ہائر سیکنڈری سکول میں گیٹ بند رہنے کی وجہ سے واحد گرائونڈ بھی کھو گیا ہے ۔ملک خالد ،عثمان مہر ،شان یوسف ،محمد عمران نذیر ،عمران شاہ ،محمد زاہد ،عاصم سلیمان ،الفت قدیر بھٹی کونسلر ،سر الطاف حسین سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں حبیب آباد پریس کلب میں گفتگو کر تے ہوئے ضلعی چیئرمین سے مطالبہ کیا ہے کہ حبیب آباد میں پلے گرائونڈ اور فیملی تفریحی پارک بنوایا جائے تاکہ ابھر تا ہوا ٹیلنٹ ضائع ہونے سے بچ سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حبیب آباد ( رشید احمد نعیم ) حبیب آباد واٹر سپلائی سسٹم سے محروم شہری گندہ پانی پینے پر مجبور مختلف مہلک بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔ خادم اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کاعوامی مطالبہ تفصیلات کے مطابق حبیب آباد شہر اور گردو نواح کی آبادیا ں ڈیڑھ لاکھ نفوس پر مشتمل ہیں۔شہر اور ان آبادیوں کو میٹھے اور شفاف پانی کی فراہمی حکومت وقت کی اہم ذمہ داری ہے جسکو پورا کرنے میں وہ مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔کئی سال پہلے نام نہاد واٹر سپلائی سکیم شروع کی گئی تھی مگر آج اسکا نام ونشان تک موجود نہیں ہے منتخب عوامی نمائندے اس گمبھیر مسئلے کے حل کا بے شمار دفعہ وعدے کے باوجود آج تک اس کو پورا نہیں کر سکے ۔شہر ی اپنی مدد آپکے تحت شہر سے پانچ کلومیٹر سے پانی لانے پر مجبور ہیں مگر اب وہ بھی حفظان صحت کے اصولوں پر پورا نہیں اترتا۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لیتے ہوئے شہر میں صاف میٹھے پانی کی فراہمی ممکن بنائی جائے تاکہ شہری مہلک بیماریوں کا شکار ہونے سے بچ سکے ۔