حبیب اللہ خان کی رہائش گاہ پر بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 83 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی

Zulfikar Ali Bhutto

Zulfikar Ali Bhutto

فیصل آباد: پیپلز پارٹی این اے 83 کے رہنما حبیب اللہ خان کی رہائشگاہ پر بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 83 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر رانا فرخ محمود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے آواز اٹھائی۔ انہوں نے پسے ہوئے طبقے کو اپنے حقوق کے جدوجہد کرنے کا شعور دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے غریبوں کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا مگر آمر کے سامنے جھکے نہیں۔

رانا فرخ محمود نے کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے غریبوں کے حقوق کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کر لیا پیپلز پارٹی شہداء کی جماعت ہے۔

اس ملک کی خوشحالی کے لیے قائدین نے خون دیا اور اس خون کی وجہ سے ملک میں جمہوریت قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے پھر برسراقتدار آ کر عوام کی جنگ لڑے گی۔