قلم اور کاغذ

Pen And Paper

Pen And Paper

تحریر: رشید احمد نعیم
حبیب آ باد صحافت سے وا بستگی کے بعد لکھنا کبھی اتنا مشکل تو نہیں تھا جس قدر آج دقت کا سا منا ہو رہا ہے قلم اور کاغذ پکڑے سو چوں میں گم ہوںمگر خیالات ،احساسات اور جذ بات الفاظ کے روپ میں ڈھلنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ذ خیرہ ِالفاظ یوں کم دکھا ئی دے رہا ہے کہ شا یدلکھنے لکھا نے سے کبھی وا سطہ ہی نہ پڑا ہو اپنی اس کیفیت پر خو د ہی شرمندگی کا احساس ہو رہا ہے سکتے کا شکار ہوںکہ وہ کو ن سی خبر ہے۔

جس نے سوچنے کی صلا حیت سے مفلوج کر دیا ہے لکھنا چا ہوں بھی تو لکھ نہیں پا رہاہوں صرف سو چوں کے دا ئرے میں گھر چکا ہوں کہ آرمی کی طرف سے وطنِ عزیز میں کرپشن، ظلم وزیادتی ،ناانصافی،استحصال اور بدترین انتظامی امور کے خاتمے اور گڈگورنس کے مطالبے پر سیاست دانوں کا سیخ پا ہونا اور خصوصاََاپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی ہرزہ سرائی دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے ۔

Opposition leader Khurshid

Opposition leader Khurshid

اپوزیشن لیڈرجس کا کام ہی حکومتی خامیوں کی نشاندہی کرنا ہوتا ہے جس کی ذمہ داری ہی عوامی مفادات کا تحفظ کرنا ہوتا ہے۔جس کو اپوز یشن لیڈر منتخب ہی اس لیے کیا جاتا ہے کہ جب آ ئین کی پامالی ہو رہی ہویا بنیادی حقوق کی دھجیاں بکھر رہی ہوں تو وہ حکومتِ وقت کو راہِ راست پرلانے میں اہم کردار ادا کرے مگر یہاں تو عجیب ہی منظر دیکھنے کو مل رہا ہے جسے دیکھ کر چشم ِفلک بھی محوِحیرت ہے۔

کہ ارکانِ اسمبلی کی لوٹ مار کی بے نقابی، حکومتی بد انتظامی اور وزرا ء کی طرف سے امورِ سلطنت میں عدم دلچسپی پر اپوزیشن لیڈر حکومت کی حمایت کرتے ہوئے بلکہ ہلہ شیری دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ محمود اچکزئی شریف خاندان کو” قد م بڈھاؤ !نواز شریف ہم تمھارئے ساتھ ہیں” کہ فامولے پر عملدرآمدکرنے کا مشورہ د ے رہے ہیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ”سسٹم کو ہر صورت چلنا چاہیے”۔

مگر میرا سوال یہ ہے کہ کون سا سسٹم ؟؟؟کیسا سسٹم؟؟؟وہ سسٹم جس میںایک میٹرریڈر چند سالوں میں اپوزیشن لیڈر تک کا سفر طے کر لے؟؟؟وہ سسٹم جس میں محمود اچکزئی کا پورا خاندان حکومتی عہدوں اور پرکشش مراعات سے لطف اندوز ہو رہا ہو ؟؟؟وہ سسٹم جس میں مولانا فضل الرحمان سدابہار چیرٔمین کشمیر کمیٹی کی کرسی کے مزئے جھولتے ہیں ؟؟؟وہ سسٹم جس میں الطاف حسین ”را ” سے مالی ،ا خلاقی اور دفا عی مدد مانگ کربھی محبِ وطن کہلائے؟؟؟وہ سسٹم جس میں نیب زدہ سیاست دان وزراء اعظم ،وزرا ء اعلیٰ اور وزرا ء جیسے کلیدی ریاستی عہدوں پر فائزہو جاتے ہیں ؟؟؟

Corruption And Bribe.

Corruption And Bribe.

وہ سسٹم جس میں کروڑوں کی کرپشن کو برا نہ سمجھا جائے ؟؟؟وہ سسٹم جس میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گاری سے تنگ آ کر جرائم کی دنیا میں داخل ہو کر مجرم کہلاتے ہیں جب کہ پیسے اور اثرورسوخ کے بل بوتے پر جعلی ڈگری کے سہارے رکن اسمبلی بن کر مراعات سے مستفیدہوتے ہیں ؟؟؟ایسا سسٹم جس میں ہر طرف رشوت کا بازار گرم ہو؟؟؟قتل و غارت روزکامعمول بن چکا ہو؟؟؟لا قانونیت کا رقص جاری ہو؟؟؟چادراور چار دیواری کا تحفظ خواب بن گیا ہو ؟؟؟

ایسا سسٹم جس میں پانچ سو روپے چوری کرنے والا پابندِ سلاسل اور کروڑوں روپے کی کرپشن میں ملوث اقتدار کے جھولے جھولنے میں مصروف ہو ؟؟؟ایسا سسٹم جس میں میرٹ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے اقرباء پروری کے فروغ پر فخر محسوس کیا جارہا ہو؟؟؟وہ سسٹم جس میں وطن ِعزیزکے شہری بنیادی سہولتوں سے محروم ہوں اور ارکانِ اسمبلی ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات کی مد میںوصول کر رہے ہوں؟؟؟ ایسا سسٹم جس میں عوام مہنگائی ،بے روزگاری اور تنگدستی کی چکی میں پس رہی ہو؟؟؟ایسا سسٹم جس میں عوامی نما یندے منتخب ہونے کے بعد اگلے انتخابات تک چہرہ دکھانے میںہتک محسوس کرتے ہوں ؟؟؟

MQM Altaf Hussain and chief Maulana

MQM Altaf Hussain and chief Maulana

ایسا سسٹم جس میں کمیشن مافیا،قبضہ مافیا اور بھتہ مافیا کا راج ہو؟؟؟ایسا سسٹم جس میں سیاست دان اور حکومتی ارکان قومی وسائل کی لوٹ مار کرنے والوں سے اپنا حصہ وصول کرتے ہیں ؟؟؟جی ہاں۔۔۔ایسے سسٹم کو چلنا ہی چاہیے کیونکہ خورشیدشاہ، محمود اچکز ئی ،الطاف حسین ،فضل الرحمان ،اسفندیار ولی خاں،رانا ثنااللہ ،خواجہ سعد رفیق،پرویز رشید ،خواجہ آصف ،طلال چوہدری ،دانیال عزیز ، آصف علی زرداری،رحمان ملک اور شریف برادران اس تعفن زدہ ماحول میںہی زندہ رہ سکتے ہیں ۔

مگر یاد رکھیں جب ظلم حد سے بڑھ جاتا ہے استحصال اپنی حد سے گزر جاتا ہے اور ہر طرف مایوسی ڈیرے ڈال لیتی ہے تو پھر مایوسی کے اندھیروں میں گھرا استحصال زدہ طبقہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ظالموں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے میدان میں نکلتا ہے خدا کے لیے ایسا وقت آنے سے پہلے اپنی اصلاح کر لیں ۔قبل اس کے سوئی ہوئی عوام بیدار ہو جائے ۔۔۔

Rashid Ahmad Naeem

Rashid Ahmad Naeem

تحریر: رشید احمد نعیم
0301-4033622
[email protected]