ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سشمیتا سین کی بیٹی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیکرز نے ہیک کر لیا۔
اپنے انسٹاگرام پر سشمیتا سین نے اپنی بیٹی رینی سین کے ہیک شدہ اکاؤنٹ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس واقعے سے آگاہ کیا۔
انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ ‘برائے مہربانی نوٹ فرمالیں، میری بیٹی رینی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ کسی بے وقوف نے ہیک کرلیا ہے جسے ابھی تک یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ رینی نے نیا اکاؤنٹ بنالیا ہے اور بہت خوش ہے’۔
صارفین نے سشمیتا کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس معاملے کی پولیس کمپلین کریں جبکہ انسٹاگرام کو بھی اس حوالے سے آگاہ کیا جائے۔
ہیکرز کی جانب سے رینی سین کے اکاؤنٹ کو پرائیوٹ کر دیا گیا ہے اور فالوورز کو بھی ان فالو کر دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ 20 سالہ رینی سین بھی اپنی والدہ کی طرح فلم انڈسٹری میں پہچان بنانا چاہتی ہیں اور جلد ہی وہ شارٹ فلم ‘سُٹا بازی’ میں نظر آئیں گی۔