نیویارک (جیوڈیسک) ایکس باکس اور پلے اسٹیشن کے نیٹورک پر بھی ہیکر ز نے حملہ کر دیا۔ سائبر حملے کی ذمہ داری “لزرڈ اسکواڈ” نامی گروپ نے قبول کر لی ہے۔
گذشتہ روز کرسمس کے موقعے پر “لزرڈ اسکواڈ” نامی گروپ نے سونی کارپوریشن کے پلے اسٹیشن اور مائیکر و سافٹ کارپوریشن کے ایکس باکس لائیو نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا۔ جس کے بعد صارفین کو کنکشن میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
متاثرہ کمپنیوں نے سائبر حملے سے متعلق کوئی وضاحت پیش نہیں کی تاہم دونوں کمپنیاں کئی گھنٹوں تک صارفین سے معزرت کرتے ہوئے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔