25 باب قِيَامُ لَيْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الإِيمَانِ حدیث 35

Ahadees

Ahadees

تحریر : شاہ بانو میر

حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ،
قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ،
قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ،
عَنِ الأَعْرَجِ،
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ،
قَالَ
قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏
مَنْ يَقُمْ لَيْلَةَ الْقَدْرِ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا
غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ ‏

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا، انہیں شعیب نے خبر دی، کہا ان سے ابوالزناد نے اعرج کے واسطے سے بیان کیا اعرج نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل کیا وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص شب قدر ایمان کے ساتھ محض ثواب آخرت کے لیے ذکر و عبادت میں گزارے اس کے گزشتہ گناہ بخش دئیے جاتے ہیں۔

27 باب الْجِهَادُ مِنَ الإِيمَانِ
حدیث 36
حَدَّثَنَا حَرَمِيُّ بْنُ حَفْصٍ،
قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ
قَالَ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ،
قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَرِيرٍ،
قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ،
عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏
انْتَدَبَ اللَّهُ لِمَنْ خَرَجَ فِي سَبِيلِهِ
لاَ يُخْرِجُهُ إِلاَّ إِيمَانٌ بِي وَتَصْدِيقٌ بِرُسُلِي أَنْ أُرْجِعَهُ بِمَا نَالَ مِنْ أَجْرٍ أَوْ غَنِيمَةٍ،
أَوْ أُدْخِلَهُ الْجَنَّةَ، وَلَوْلاَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي مَا قَعَدْتُ خَلْفَ سَرِيَّةٍ،
وَلَوَدِدْتُ أَنِّي أُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ
ثُمَّ أُحْيَا، ثُمَّ أُقْتَلُ ثُمَّ
أُحْيَا، ثُمَّ أُقْتَلُ ‏

ہم سے حرمی بن حفص نے بیان کیا ، ان سے عبدالواحد نے ، ان سے عمارہ نے ، ان سے ابوزرعہ بن عمرو بن جریر نے وہ کہتے ہیں میں نے حضرت ابوہریرہ سے سنا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اللہ کی راہ میں ( جہاد کے لیے ) نکلا ، اللہ اس کا ضامن ہو گیا ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے )

اس کو میری ذات پر یقین اور میرے پیغمبروں کی تصدیق نے ( اس سرفروشی کے لیے گھر سے ) نکالا ہے۔ ( میں اس بات کا ضامن ہوں ) کہ یا تو اس کو واپس کر دوں ثواب اور مال غنیمت کے ساتھ یا ( شہید ہونے کے بعد ) جنت میں داخل کر دوں ( رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) اور اگر میں اپنی امت پر ( اس کام کو ) دشوار نہ سمجھتا تو لشکر کا ساتھ نہ چھوڑتا اور میری خواہش ہے کہ اللہ کی راہ میں مارا جاؤں

پھر زندہ کیا جاؤں
پھر مارا جاؤں
پھر زندہ کیا جاؤں
پھر مارا جاؤں۔

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر