ہم کو حمیدی نے یہ حدیث بیان کی

Hadith

Hadith

تحریر : شاہ بانو میر

ہم کو حمیدی نے یہ حدیث بیان کی

انھوں نے کہا کہ ہم کو سفیان نے یہ حدیث بیان کی

وہ کہتے ہیں ہم کو یحییٰ بن سعید انصاری نے یہ حدیث بیان کی

انھوں نے کہا کہ مجھے یہ حدیث محمد بن ابراہیم تیمی سے حاصل ہوئی

انھوں نے اس حدیث کو علقمہ بن وقاص لیثی سے سنا

ان کا بیان ہے کہ میں نے مسجد نبوی میں منبر رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی زبان سے سنا

وہ فرما رہے تھے کہ

میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا

آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے

کہ تمام اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور ہر عمل کا نتیجہ ہر انسان کو اس کی نیت کے مطابق ہی ملے گا

پس جس کی ہجرت (ترک وطن) دولت دنیا حاصل کرنے کے لیے ہو یا کسی عورت سے شادی کی غرض ہو

پس اس کی ہجرت ان ہی چیزوں کے لیے ہو گی جن کے حاصل کرنے کی نیت سے اس نے ہجرت کی ہے

Shah Bano Mir

Shah Bano Mir

تحریر : شاہ بانو میر