حدیث 62
Posted on April 18, 2018 By Majid Khan کالم
Hadith
تحریر : شاہ بانو میر
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ سَعِيدٍ
هُوَ الْمَقْبُرِيُّ
عَنْ شَرِيكِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي نَمِرٍ
أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ
يَقُولُ بَيْنَمَا نَحْنُ جُلُوسٌ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ
دَخَلَ رَجُلٌ عَلَى جَمَلٍ فَأَنَاخَهُ فِي الْمَسْجِدِ
ثُمَّ عَقَلَهُ
ثُمَّ قَالَ لَهُمْ أَيُّكُمْ مُحَمَّدٌ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم مُتَّكِئٌ بَيْنَ ظَهْرَانَيْهِمْ
فَقُلْنَا هَذَا الرَّجُلُ الأَبْيَضُ الْمُتَّكِئُ
فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ
یاابْنَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ
فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم
قَدْ أَجَبْتُكَ
فَقَالَ الرَّجُلُ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم
إِنِّي سَائِلُكَ فَمُشَدِّدٌ عَلَيْكَ فِي الْمَسْأَلَةِ فَلاَ تَجِدْ عَلَىَّ فِي نَفْسِكَ
فَقَالَ
سَلْ عَمَّا بَدَا لَكَ
فَقَالَ أَسْأَلُكَ بِرَبِّكَ وَرَبِّ مَنْ قَبْلَكَ
آللَّهُ أَرْسَلَكَ إِلَى النَّاسِ كُلِّهِمْ
فَقَالَ
اللَّهُمَّ نَعَمْ
قَالَ أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ
آللَّهُ أَمَرَكَ أَنْ نُصَلِّيَ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ
قَالَ
اللَّهُمَّ نَعَمْ
قَالَ أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ
آللَّهُ أَمَرَكَ أَنْ نَصُومَ هَذَا الشَّهْرَ مِنَ السَّنَةِ
قَالَ
اللَّهُمَّ نَعَمْ
قَالَ أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ
آللَّهُ أَمَرَكَ أَنْ تَأْخُذَ هَذِهِ الصَّدَقَةَ مِنْ أَغْنِيَائِنَا فَتَقْسِمَهَا عَلَى فُقَرَائِنَا
فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم
اللَّهُمَّ نَعَمْ
فَقَالَ الرَّجُلُ
آمَنْتُ بِمَا جِئْتَ بِهِ
وَأَنَا رَسُولُ مَنْ وَرَائِي مِنْ قَوْمِي
وَأَنَا ضِمَامُ بْنُ ثَعْلَبَةَ أَخُو بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ
رَوَاهُ مُوسَى وَعَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ عَنْ سُلَيْمَانَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا
حدیث 63
ہم سے بیان کیا موسیٰ بن اسمعٰیل نے
کہا
ہم سے بیان کیا سلیمان بن مغیرہ نے
کہا
ہم سے ثابت نے بیان کیا
انہوں نے انسؓ
وہ کہتے تھے
ہم کو تو قرآن میں آنحضرت ﷺ سے سوالات کرنے سے منع کیا ہوا تھا۔
اور
ہم یہ بات پسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دیہات سے آئے (جس کو اس ممانعت کی خبر نہ ہو)
وہ آپﷺ سے سوالات کرے اور ہم سنیں۔
آخر دیہات والوں میں سے ایک شخص آن پہنچا اور کہنے لگا کہ
آپ لوگوں کا ایک ایلچی ہمارے پاس پہنچا
اس نے بیان کیا
آپﷺکہتے ہیں کہ
اللہ نے آپﷺ کو بھیجا ہے۔
آپﷺ نے فرمایا “” سچ کہا ہے “”
پھر کہنے لگا
اچھا آسمان کس نے بنایا ہے؟
آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ نے
کہنے لگا کہ زمین کس نے بنائی ؟ اور پہاڑ کس نے بنائے ؟
آپﷺ نے فرمایا اللہ نے
تب اس نے کہا پھر قسم اس (خُدا ) کی جس نے آسمان بنایا اور زمین کو بنایا ۔
اور پہاڑوں کو کھڑا کیا ۔
اور
ان میں فائدے کی چیزیں بنائیں
کیا آپﷺ کو اللہ نے بھیجا ہے؟
آپﷺ نے فرمایا “”ہاں “”
پھر اس نے کہا
آپﷺ کے ایلچی نے کہا ہم پر 5 نمازیں ہیں
اور اپنے مالوں کی زکوة دینا ہے؟
آپﷺ نے فرمایا “”اس نے سچ کہا “”
تب وہ کہنے لگا
تو قسم ہے اسکی جس نے آپ کو بھیجا
کیا اللہ نے آپﷺ کو یہ حکم دیا ہے؟
آپﷺ نے فرمایا “”ہاں “”
پھر اس نے کہا
آپ کا ایلچی کہتا ہے کہ ہم پر سال بھر میں ایک مہینے کے روضے ہیں۔
آپﷺ نے فرمایا “”سچ “” کہتا ہے۔
تب وہ کہنے لگا
قسم ہے اس کی جس نے آپﷺ کو بھیجا کیا اللہ نے آپﷺ کو اس کا حکم دیا ؟
آپﷺ نے فرمایا “”ہاں “”
پھر کہنے لگا آپ کے ایلچی نے یہ بھی کہا کہ ہم پر حج ہے؟
یعنی اس پر جو کوئی وہاں جانے کا راستہ پا سکے۔
آپﷺ نے فرمایا “” سچ کہا””
تب وہ کہنے لگا تو قسم ہے اسکی جس نے آپکو بھیجا
کیا اللہ نے آپﷺ کو یہ حکم دیا ؟
آپﷺ نے فرمایا “”ہاں “”
تب اس نے کہا
قسم اس (خُدا) کی جس نے آپ کو سچائی کے ساتھ بھیجا ۔
میں ان کاموں کو نہ کچھ بڑہاؤں گا ۔ نہ ان میں کمی کروں گا ۔
یہ سن کر آنحضرت ﷺ نے فرمایا
اگر یہ سچ بولتا ہے تو یہ ضرور بہشت میں جائے گا۔
Shah Bano Mir
تحریر : شاہ بانو میر
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com