حدیبیہ کیس کھلے گا تو سارا ٹبر پھنسے گا، حکمرانوں کے آخری دن آ گئے: عمران خان

 Imran Khan

Imran Khan

شیخوپورہ (جیوڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف نے ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سٹیڈیم میں جلسہ نہ ہونے سے کارکنوں کو مشکلات ہوئیں، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے سٹیڈیم میں جلسے کے اجازت نہیں دی، اسے شرم کرنی چاہئے، وہ شہباز شریف کا ذاتی ملازم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے میرے خلاف یہودی لابی کا ایجنٹ ہونے کی مہم چلائی، جمائما کو بھی یہودی لابی کی ایجنٹ کہا گیا، خواجہ آصف نے امریکہ میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نون لیگ لبرل اور تحریک انصاف دینی جماعتوں کیساتھ ہے، اس کو منافقت کہتے ہیں، پاکستان میں مجھے یہودی لابی اور جن کے جوتے پالش کرتے ہیں ان کے پاس جا کر مجھے طالبان خان کہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھلے گا تو پتا چلے گا کہ سارا ٹبر ہی چور ہے، ساری قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، حدیبیہ ریفرنس میں ساری شریف فیملی کا نام ہے، 25 سال پہلے لیگی رہنماؤں نے سوا ارب روپے چوری کئے تھے، 4 سال پہلے شیخوپورہ میں جلسہ کیا تو جلسہ گاہ میں آج کی نسبت 10 فیصد لوگ بھی نہیں تھے، آج اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، کامیابی اللہ دیتا ہے، ختم نبوت کیوجہ سے لوگ سڑکوں پر نکلے ہیں، اللہ ہمیشہ سچ سامنے لیکر آتا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف نے میرے خلاف یہودی لابی کا ایجنٹ ہونے کی کمپیئن چلائی تھی اور اب مغربی لابی کو خوش کرنے کے لئے خفیہ طور پر حلف نامے میں ترمیم کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زاہد حامد نے کہا تھا کہ حلف نامے میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی مگر بعد میں نون لیگ خود ہی مان گئی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حدیبیہ ریفرنس کھلے گا تو پتا چلے گا کہ سارا ٹبر چور ہے، ساری قوم چیئرمین نیب کی طرف دیکھ رہی ہے، ڈاکو ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لیکر گئے، نیب کا پچھلا چیئرمین قوم کا مجرم تھا، اگر اللہ نے موقع دیا تو سابق چیئرمین نیب کو نہیں چھوڑیں گے، اس نے بڑے بڑے ڈاکوؤں کو بچایا، وہ جہاں مرضی چلا جائے اسے پاکستان واپس لائیں گے، ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے، ملک کو ٹھیک کرنے کیلئے صرف 200 لوگ چاہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پیسہ چوری ہونے تک قوم کا کوئی مستقبل نہیں، ماضی میں دبئی کے شیخ کراچی چھٹیاں منانے آتے تھے، آج کراچی کے لوگ دبئی میں نوکریوں کے لئے جاتے ہیں، سنگاپور کو لیوکون، ملایشیاء کو مہاتیر محمد نے بنایا اور ہمیں زرداری اور نواز شریف نے تباہ کیا، نواز شریف کی 1981ء میں ایک فیکٹری سے 92ء تک 30 فیکٹریاں بن گئی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقتدار میں آ کر پیسہ بنانا بڑا آسان ہے، نواز شریف اقتدار میں پیسے بنانے آیا تھا، قوم مقروض ہو گئی، ہم اس ملک کو ٹھیک کریں گے، تحریک انصاف کے دور میں اقتدار میں آ کر کوئی پیسہ نہیں بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ساڑھے چار سالوں میں کسی کو نوکری پر نہیں لگوایا، ملک کا وزیر اعظم پہلے ادارے تباہ کرتا ہے پھر پیسے بناتا ہے۔عمران خان نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں موجود اقلیتوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں۔