حفیظ اور اجمل کی موجودگی میں متبادل کا سوچا ہی نہیں تھا: مشتاق احمد

Mushtaq Ahmed

Mushtaq Ahmed

لاہور (جیوڈیسک) آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے بعد سوال پیدا ہوتا ہے کہ سعید اجمل اور محمد حفیظ کے متبادل ہونے چاہیے یا نہیں۔

پاکستان میں اسپنرز کی ذمہ داری مشتاق احمد کے پاس ہے۔ جن کے مطابق دونوں کی موجودگی میں کھبی متبادل اسپنرز بارے سوچا نہیں تھا۔ اس لئے اب ورلڈ کپ کے لیئے کوئی بھی آف اسپنر نظر میں نہیں ہے۔

مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے دیکھیں کہ انہیں ٹیم کے ساتھ ابھی صرف چار ماہ ہوئے ہیں۔ مشتاق احمد کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں انڈر 19 کھلاڑیوں پر کام ہو رہا ہے۔ جس سے بہت سے کرکٹرز قومی ٹیم کو مل سکتے ہیں۔