حفیظ اور سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر پابندی بورڈ کی نااہلی ہے، ذکا اشرف

Zaka Ashraf

Zaka Ashraf

لاہور (جیوڈیسک) ذکا اشرف نے اپنے بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو آڑے ہاتوں لیا کہتے ہیں کہ پی سی بی کی ناقص پالیسی کی وجہ سے پاکستان کو آج محمد حفیظ اور سعید اجمل کے بولنگ ایکشن پر پابندی کا دن دیکھنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی خبردار کر چکے تھے کہ محمد حفیظ کا نجی ٹیسٹ بھارت میں نہ کرایا جائے لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ دونوں پاکستان کرکٹ کے حق میں نہیں اور بھارت کا اثر رسوخ تو دنیائے کرکٹ پر ہے اس لیے محتاط رہنا چاہیے تھا۔

سابق چیئرمین پی سی بی نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ سعید اجمل کا بولنگ ایکشن بھی درست ہے پابندی ایک سازش کے سوا کچھ نہیں۔