لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ری اسسمنٹ بہت جلد کرانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
پی سی بی نے محمد حفیظ کے باولنگ ایکشن کے بائیو مکینک ٹیسٹ کیلئے آئی سی سی سے درخواست کر دی ہے۔ پہلے تو بورڈ کاخیال تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے بعد محمد حفیظ کا ٹیسٹ کرایا جائے۔
لیکن اس کی رپورٹ 14 روز میں موصول ہوتی، اس طرح وہ ورلڈ کپ کے 2 میچوں میں باولنگ نہیں کر سکیں گے۔
پی سی بی چاہتاہے کہ حفیظ کے ٹیسٹ کیلئے 28 جنوری کی تاریخ مل جائے، تاکہ ورلڈ کپ سے پہلے ہی فیصلہ ہو جائے۔
اگر ایکشن کلئیر ہو جاتا ہے تو حفیظ بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اہم میچز میں بھی باولنگ کے لیئے دستیاب ہو سکیں۔