حافظ آباد : ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوارکی کامیابی پر شدید ہوائی فائرنگ

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد (جیوڈیسک) حافظ آباد میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دیں۔ نو منتخب ایم این اے شاہد حسین کی قیادت میں ریلی نکالی اور ہوائی فائرنگ کی۔ حافظ آباد کے حلقہ این اے 103 کے ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم این اے میاں شاہد حسین بھٹی کی قیادت میں کارکنوں نے پنڈی بھٹیاں سے سکھیکی تک ریلی نکالی۔

سکھیکی پہنچنے پر کارکنوں نے زبردست ہوائی فائرنگ کی۔ ہوائی فائرنگ کے فوٹیج بنانے والے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر کارکنوں نے تشدد بھی کیا۔ ذرائع پر خبر نشر ہونے پر وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔