اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 103 حافظ آباد کے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا، پورے حلقے میں دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ 103 میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔
جس بنیاد پر انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا گیا، پورے حلقے میں نئے انتخابات کرائے جائیں گے، ابتدائی نتائج کے مطابق حلقہ این اے 103 سے آزاد امیدوار لیاقت عباس بھٹی منتخب ہوئے تھے۔