حافظ آباد : ھسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں5 افراد گرفتار

Hafizabad

Hafizabad

حافظ آباد(جیوڈیسک)حافظ آباد کے ایک ھسپتال میں خاتون کے علاج میں مبینہ غفلت برتنے پر مشتعل افرادنے ایمر جنسی میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کوتشددکانشانہ بنایا،پولیس نے 11۔حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 5 افرادکو گرفتارکر لیاہے۔ نواحی گاوں ڈوگراں کی رہائشی قمر بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا۔

خاتون کے لواحقین نے الزام عائدکیاہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں طبی عملے نے کوئی توجہ نہ دی،جس پر وہ مریضہ کو واپس لے گئے۔ بعدمیں د رجنوں افراد دوبارہ آگئے ،جنہوں نے دھاوا بول کر ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشددکانشانہ بنایا۔پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔